سی ایس ایس میں پہلی پوزیشن سمیت جی سی یونیورسٹی کے8طلباء کامیاب رہے

May 11, 2021

لاہور(خبر نگار) سی ایس ایس 2020میں ٹاپ کرنے والی طالبہ ماہین حسن سمیت دیگر 8 طلبہ کا تعلق جی سی یو لاہور کے شعبہ سیاسیات سے ہی ہے ۔ سی ایس ایس امتحان میں شعبہ پولیٹیکل سائنس جی سی یونیورسٹی کے 8 طلبہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت دیگر محکموں کیلئے منتخب ہوگئے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ماہین حسن بھی پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ ہے۔ جبکہ دیگر میں طیب وزیر، بینگول خان بگٹی، معشوق احمد چاچڑ، گل حسن، زبیر نواز بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں شامل غلام فرید اور الماس صبیح شامل ہیں۔