لاک ڈائون کا فیصلہ تاجروں کی مشاورت سے ہونا چاہئے تھا،تحریک انصاف

May 11, 2021

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انجمن تاجران کی مشاورت کے بغیر اور این سی او سی کے نوٹیفکیشن کی کا پی پیسٹ سے انتظامی امور اور حکومت نہیں چلتی، انجمن تاجران اور تاجر برادری نے مجبور ہوکر لاک ڈائون کو مسترد کیا ہے کہ معروضی حالات، وسائل اور مسائل کے تعین اور مثبت حکمت عملی سے معاملات کومنطقی انجام تک پہنچایا جائے انکی ضد اور انا کی لڑائی میں کوئی ایسا حادثہ رونما نہ ہو کہ جسکا ازالہ کوئی بھی نہ کرسکے اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبہ اپنا فیصلہ خود کر سکتاہے یقیناً کورنا کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہے لیکن اسکو بھی بہتر اور بروقت پالیسیوں سے قابو کیا جاسکتا حکومت اور انتظامیہ کو اگر این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈائون کروانا تھا تو پھر تاجر برادری کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے 6 اور 7 مئی کو لاک ڈائون نہ کرواتے جمعرات و جمعہ کو صوبائی لاک ڈائون اور 8 مئی کو این سی او سی کا لاک ڈائون پالیسی، تیاری کی کمی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔