سیکورٹی اہلکاروں پرحملہ بدترین دہشت گردی ہے‘ جمال رئیسانی

May 11, 2021

کوئٹہ ( آئی این پی ) نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر قوتیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی نہیں چاہتیں اس لئے وہ حالات خراب کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہی ہیںانہوںنے تربت میں ایف سی اہلکاروں پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر حملہ بدترین دہشت گردی ہے بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گاانہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلنددرجات کیلئے دعا کی۔