حکومتی ڈرامائی کورونا نے عوام کو پریشان کردیا‘ ن لیگ

May 11, 2021

کوئٹہ(پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائیس کاکڑ ،ایڈووکیٹ طارق بٹ، ایڈووکیٹ ہمایون ،ایڈووکیٹ ارباب اقبال ،ذاکر بنگلزئی ،آصف حریفال ،ضمیر اختر ،خدائیداد ترین، رازق لالہ، محمد دین اور شہباز خان نے بیان میں صوبے وخاص کر کوئٹہ کے تاجروں ودکانداروں غریب ریڑھی والوں کے ساتھ جاری ظلم زیادتی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو عیدتک کاروبار کی اجازت دی جائے۔ تاجر اور غریب عوام کی بچوں کی کمائی کا وقت یہ چار پانچ دن ہیں۔کورونا سے زیادہ خطرناک غربت اور افلاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں دیہاڑی دار سفید پوش چھوٹے دوکاندار کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عوام خود کشیوں پر مجبور ہیں ان کے بچوں کو حکومت نے آج تک آٹے کی ایک بوری فراہم نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کو خود ایک ڈرامائی انداز میں پیش کررہی ہے۔ حکومت کی پالیسی اور پلان عوام کی سمجھ میں نہیں آرہا ۔