حسان قمبرانی اورحزب اللہ کی بازیابی خوش آئند ہے‘ نیشنل پارٹی

May 11, 2021

کوئٹہ(آن لائن )نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عطا محمد بنگلزئی اور صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار نے حسیبہ قمبرانی کے بھائی حسان قمبرانی اور کزن حزب اللہ قمبرانی کے بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کی پامالی درپیش ہے جس میں جاری جبری گمشدگی سرفہرست ہے دو دہائیوں سے بلوچستان کے طول و عرض سے ہزاروں سیاسی کارکنوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بلخصوص نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا سینکڑوں مسخ شدہ لاشیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے برآمدہوئیںانہوں نے کہاکہ پارٹی کا روز اول سے اصولی موقف رہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی ہے جس کا حل صرف بلوچ لیڈرشپ سے سیاسی مذاکرات میں ہیں جس کے کیلئے نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں بلوچ لیڈرشپ سے بامعنی مذاکرات کا آغاز کیاتھا۔