کورونا ٹیسٹ گھر پر کرانے کی سہولت مہیا کر دی گئی

May 11, 2021

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان حکومت نے کورونا ٹیسٹ گھر پر کرانے کی سہوت مہیا کردی ، شہریوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ حاصل کرنے کیلئے ریپڈ رسپانس سینیٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ایم ای آر سی ریاض احمد رئیسانی نے بتایاکہ بلوچستان حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں ہونے والے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو گھر سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی سہولت فراہم کی ہے اس سلسلے میں ریپڈ رسپانس سینیٹر کا افتتاح بھی کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر شہری اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کیلئے 1122 پر فون کرکے اپنا اندراج کرائیں،آر آر ٹی کی ٹیمیں متعلقہ شہریوں کے گھر جاکر ان کے کوروناٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ارسال کریں گی ۔