کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 480 روپے کلو ہوگیا

May 11, 2021

کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی 480 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

مرغی فروشوں کا موقف ہے کہ برائیلر مرغی پنجاب سے مہنگی آ رہی ہے، ہم سستا فروخت نہیں کرسکتے۔

مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے گوشت کی فروخت میں واضح کمی آئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت مزید 7 روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے آج کے لیے مرغی کے گوشت کی قیمت 422 روپے فی کلو مقرر کی ہے۔