عید تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، صدر ال سٹی تاجر ایسوسی ایشن

May 11, 2021

آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر ،شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عید تک کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ رواں سیزن لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار اپنے حجم کے حساب سے نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام محدود اوقات میں 30 فیصد خریداری بھی نہیں کرسکیں ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا کے پیشِ نظر کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔