سعودی عرب کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت

May 11, 2021

سعودی عرب نے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت اور وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے کے مطابق مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور نمازیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائی قابلِ مذمت ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی قبضے کو روکے۔

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل کے تشدد آمیز اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔