بغیر ویکسینیشن غیر ملکیوں کو قرنطینہ کا خرچ برداشت کرنا ہوگا: سعودی عرب

May 11, 2021

سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوا بازی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگائے بغیر آنے والے غیر ملکیوں کو قرنطینہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی اتھارٹی نے غیر ملکیوں کے داخلے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی اتھارٹی کا مزیدکہنا ہے کہ قرنطینہ کےاخراجات ٹکٹ کی قیمت میں شامل کیئے جائیں گے۔

سعودی محکمہ شہری ہوابازی اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 سال سے زائد عمر کے افراد کے پاس کورونا وائرس کا ٹیسٹ سرٹیفیکٹ ہونا لازمی ہے۔