بورےوالا: فائرنگ کے3 واقعات، 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی

May 11, 2021

پنجاب کے شہر بورے والا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے 3 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

بورے والا پولیس کے مطابق گگو منڈی میں فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا جبکہ مقتول کا باپ زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب بورے والا سٹی کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق صدر کی حدود 505 ای بی میں 2 افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 1 نوجوان زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی گئی۔