کراچی کو اضافی بجلی فراہم کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، حماد اظہر

May 11, 2021

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں کراچی کو مسلسل اضافی بجلی فراہم کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اِس ماہِ رمضان میں پورے ملک میں بجلی اور گیس کی فراہمی میں واضح بہتری دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں خاص نگرانی کی گئی اور سپلائی کو ہر جگہ یقینی بنایا گیا۔