امریکا: سائبر حملہ، تیل کی سپلائی معطل

May 11, 2021

امریکا میں تیل پائپ لائن نیٹ ورک پر سائبر حملے کے نتیجے میں مختلف علاقوں کو تیل کی سپلائی معطل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن پر 4 دن قبل سائبر حملہ کیا گیا تھا، پائپ لائن بند ہونے سے امریکا کے مشرقی حصوں کو تیل کی سپلائی معطل ہو گئی۔


واقعے کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کروڑ اور لندن برنٹ کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 8 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔