مقبوضہ بیت المقدس کے حالات دل دہلا دینے والے ہیں: ماہرہ خان

May 11, 2021

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان بھی فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کیخلاف پول پڑی ہیں۔

انہوں نے اسرائیل کے معصوم بچوں پر حملوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب دل دہلا دینے والا ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ یہ انسانیت پر بدترین حملے ہیں اور جو اس پر خاموش ہے اسکا شمار انسانوں ہر نہیں ہونا چاہئے۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملےمیں شہید فلسطینیوں کی تعداد21ہوگئی۔