مائرہ کےقتل کی تفتیش CIA کو منتقل

May 11, 2021

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں برطانوی نژاد جواں سال لڑکی مائرہ کے قتل کی تفتیش سی آئی اے کو منتقل کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل سے قبل مائرہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا جس پر ایس ایچ او ڈیفنس بی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مائرہ نےاپنی زندگی میں ہی ملزمان کی جانب سے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے الٹا مائرہ کو ہی ڈرا کر واپس بھجوا دیا تھا، پولیس نے درخواست داخل دفتر کی تو چند روز بعد مائرہ قتل ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ مائرہ کو 3 مئی کو گھر میں بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے گزشتہ روز مائرہ کے قتل کیس کی تحقیقات میں مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں، قتل کے وقت سہیلی بھی وہاں موجود تھی۔