عید ہمارے دلوں میں ہے: شنیرا اکرم

May 11, 2021

سماجی کارکن اور لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی باقی مسلمانوں کی طرح عید کا بےصبری سے انتظار کر رہی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ عید ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں ہے۔

شنیرا نے عید کے لیے ان جذبات کا اظہار ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا جس میں صارف کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید عید محسوس نہیں ہو رہی۔

صارف نے ساتھ ہی کوویڈ 1، کراچی، سندھ، پاکستان کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا تھا۔