ایک دن میں 14 ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار، 1 جان کی بازی ہار گیا

May 11, 2021

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، ایک جان کی بازی ہار گیا۔

کورونا وائرس کے ملک میں ہیلتھ کیئر ورکرز پر وار جاری ہیں، 14 کا کورونا پازیٹو آگیا جبکہ ایک انتقال کرگیا۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار 145 تک پہنچ گئی ہے۔


وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہیلتھ ورکر جان کی بازی ہار گیا جبکہ 14 کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں جن 14 ہیلتھ ورکرز کو کورونا ہوا، اُن میں 8 ڈاکٹرز، ایک نرس اور 5 ہیلتھ اسٹاف شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 9639 ڈاکٹرز، 2314 نرسز، 4192 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں تاحال 157 ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔