لیڈی گاگا نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیٹنگ سے کیوں منع کیا؟

May 11, 2021

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ہر اسٹار ہی ڈیٹنگ کی خواہش مند ہوگی، لیکن امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے اسے مسترد کردیا تھا۔

یہ معاملہ سال 2011 میں سامنے آیا تھا جب لیڈی گاگا نے بھارت کا دورہ کیا تھا اور وہ انٹرویو کے لیے شاہ رخ خان کے سامنے تھیں۔

اس موقع پر حاظرین میں سے ایک شخص نے لیڈی گاگا سے سوال کر ڈالا کہ کیا وہ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈیٹنگ کرنا چاہیں گی؟

اس پر لیڈی گاگا نے اسے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ایک شادی شدہ شخص ہیں، اس کے لیے بالکل نہیں، میں ایک اچھی لڑکی ہوں اور میں ان سب چیزوں پر یقین نہیں رکھتی۔‘

شاہ رخ خان نے جواب سن کر کہا کہ اب تو میری امیدوں پر پانی ہی پھر گیا۔