بیت المقدس سے فلسطینیوں کا جبری انخلا روکا جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

May 11, 2021


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیت المقدس سے فلسطینیوں کا جبری انخلا روکنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائیوں میں 840 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ جراح سے فلسطینیوں کو زبردستی نہ نکالا جائے۔ اور فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکی جائیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف بلا ضرورت طاقت کا استعمال کیا۔