فلسطینیوں پر اسرائیلی پرتشدد کاررائیوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

May 11, 2021


اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے پرُتشدد کارروائیاں روکنے اور عالمی قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ مشیل بیچلیٹ کے ترجمان کا صحافیوں سے کہنا تھا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی اور پُرتشدد کارروائیوں پر گہری تشویش ہے، ہر قسم کے تشدد، اشتعال انگیز کارروائیوں اور نسلی منافرت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔




انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج آزادی اظہار رائے اور اجتماعات کی آزادی کو نہ روکے۔ پُرامن طور پر اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ اسرائیل انسانی حقوق کے عالمی قوانین کا احترام کرے۔