بھارت میں کورونا صحافیوں کے لیے بھی مہلک، ایک سال میں 100 سے زائد صحافی ہلاک

May 11, 2021

بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر فرنٹ لائن پر کام کرتے صحافیوں کے لیے بھی مہلک ثابت ہونے لگی۔

کورونا وائرس سے یومیہ دو صحافیوں کی اموات رپورٹ ہورہی ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران پچاس سے زیادہ صحافی کورونا کے باعث جان سے گئے۔

نئی دلی میں کی گئی تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے بھارت میں ایک سال کے دوران ایک سو سے زائد صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے صحافیوں کی اموات سب سے زیادہ ریاست اتر پردیش اور تلنگانا میں ہوئیں۔

میڈیا حقوق پر کام کرنے والی جنیوا کی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق بھارت کورونا سے صحافیوں کی اموات کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

کورونا وائرس سے صحافیوں کی سب سے زیادہ 181 اموات برازیل اور 140 اموات پیرو میں ہوئی ہیں۔