سعودی عرب میں آج کورونا کے 999 نئے کیسز رپورٹ، 13مریضوں کا انتقال، وزارت صحت

May 11, 2021

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 999 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاض سے سعودیوزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مجموعی 4 لاکھ 28 ہزار 369 ہوگئی ہے۔

وزارت کے مطابق سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں 13 کورونا مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 7ہزار 98 ہوگئی ہے۔