کراچی: ڈیفنس کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کے موبائل فون چوری

May 11, 2021

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کے موبائل فون چوری ہوگئے۔

مسجد میں چور نے خاموشی سے کارروائی کی اور سوتے افراد کے پاس رکھے موبائل فون اٹھائے اور نکل گیا۔

چور نے ڈیفنس فیز 4 کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے شہریوں کو موبائل فونز سے محروم کردیا۔


چور نے لوگوں کے سونے کے موقع کا فائدہ اٹھایا اور موبائل فونز پر ہاتھ صاف کرگیا۔

مسجد سے معتکفین کے موبائل چوری کرنے والے چور کی شکل سی سی ٹی وی ویدیو واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔