حکومت کا کورونا ویکسینیشن سینٹر ڈبل شفٹ میں چلانے کا فیصلہ

May 11, 2021

حکومت نے کورونا ویکسینیشن سینیٹرز میں ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکام وزارت صحت کے مطابق حکومت نے کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں ڈبل شفٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق عیدالفطر کے بعد ویکسینیشن سینٹرز صبح 8 تا رات 8 تک کھلے رہیں گے۔


وزارت صحت کے حکام کے مطابق دو شفٹوں کا مقصد ویکسینیشن کا عمل جلد مکمل کرنا ہے۔