پی ایس ایل کے بقیہ میچز، پی سی بی کو انتہائی مشکلات کا سامنا

May 11, 2021

وقت کی کمی کے سبب پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کروانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اب انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو اماراتی کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے تاحال جواب نہیں مل سکا ہے۔

عید کی چھٹیوں کے باعث دفاتر کی بندش کے سبب ای سی بی کو حکومت کی جانب سے منظوری ملنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ ای سی بی سے دن رات رابطے میں ہے لیکن معاملہ یو اے ای گورنمنٹ کے ہاتھ میں ہے اور وقت کی کمی کے باعث پی سی بی کے لیے صورتحال چیلنجنگ ہے۔

پی سی بی کو ہفتے کے اختتام تک ایمریٹس بورڈ کی جانب سے جواب ملنے کے کم امکانات ہیں۔

ادھر پی سی بی نے بڑھتے مسائل دیکھ کر دیگر آپشنز پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے فرنچائزز کے ساتھ مل کر میچز کے لیے یو اے ای کو ترجیحی وینیو قرار دیا تھا۔