حکومت پنجاب کا کوہِ پیما شہروز کاشف کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ

May 11, 2021

حکومت پنجاب نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہِ پیما کو خیرسگالی سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے شہروز کاشف کو اس عالمی اعزاز پر مبارکباد دی۔

رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ شاباش شہروز کاشف! دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ اس کم عمری میں یہ کارنامہ سرانجام دینا ہمت، جوش اور ولولے کی عملی مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے آپ کو نوجوانوں کے لیے خیرسگالی سفیر مقرر کیا جائے گا۔