حکومت تاجروں سے لڑائی نہ کرے، کاروبار کی اجازت دے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

May 11, 2021

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں سے لڑائی نہ کرے، دو دن کاروبار کی اجازت دے۔

اپنے بیان میں اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلنے کی شرح میں کمی کے باوجود لاک ڈاؤن لگانا تاجر دشمنی ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلوں نے معاشی تباہی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجر ڈیفالٹ کرگیا تو اس کی ذمہ دار این سی او سی ہوگی۔