سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعرات کو ہوگی

May 11, 2021

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر جمعرات کو منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، یکم شوال جمعرات 13 مئی 2021 کو ہو گی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے ماہرین فلکیات نے بھی امکان ظاہر کیا تھا کہ رمضان المبارک کا مہینہ 30 دن کا ہو گا۔

دریں اثنا دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا۔

حکومتی اعلان میں کہا گیا ہے کہ امارات میں عید جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔