فلسطین کے حالیہ واقعات سیاسی حل کے متقاضی ہیں، فرانس

May 11, 2021

فرانسیسی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حالیہ واقعات سیاسی حل کے متقاضی ہیں۔

پیرس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی نائب وزیرخارجہ نے فلسطین کی صورتحال سے متعلق کہا کہ ان کا ملک مسئلہ فلسطین کے سیاسی حل کے لیے کام جاری رکھےگا۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر انھوں نے کہا کہ اسرائیل طاقت کا مناسب استعمال کرے۔