سعودی عرب آنے والوں پر سخت پابندیاں عائد، قرنطینہ بھی لازمی قرار

May 11, 2021

سعودی شہری ہوابازی نے مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے سخت شرائط عائد کردیں جبکہ سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ لازمی قرار دے دیا گیا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ ایئر لائنز کا مسسافروں کے لیے سعودی عرب میں قرنطینہ اداروں سے کنٹریکٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ کے لیے شرائط و ضوابط بھی جاری کردی گئیں۔

پابندی سے استثنیٰ والے ممالک کے مسافروں کے لیے ہیلتھ انشورنس لازم قرار دیا گیا ہے۔

استشنیٰ کے لیے مسافروں کو 4 اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے کوئی ایک لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح 4 اقسام میں سے لگوائی گئی کسی ایک ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی موجودگی بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

تمام فضائی کیریئرز کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ کی مدت کے بارے میں آگاہ کرنا بھی ضروری ہوگا۔

سعودیہ کے فضائی آپریشن کی حامل تمام ایئر لائنز پر نئے پروسیجر پر عملدرآمد 20 مئی سے ہوگا۔