اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری جاری، حماس کے راکٹ حملوں میں دو اسرائیلی خواتین ہلاک

May 11, 2021

غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے آج بھی جاری رہے، اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے گھروں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گذشتہ رات سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

شہید فلسطینیوں میں دس بچے بھی شامل ہیں، اسرائیلی حملوں سے ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

حماس نے بھی اسرائیل میں راکٹ حملے کیے، جس کے نتیجے میں دو اسرائیلی خواتین ہلاک ہوئیں۔

اسرائیلی خواتین کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے غزہ میں حملوں کی شدت بڑھانے کو کہا ہے۔