امریکا میں جمعرات سے بچوں کو فائزر ویکسین لگے گی

May 11, 2021


امریکا میں جمعرات سے بچوں کو فائزر ویکسین لگے گی۔ جبکہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں 2 ماہ بعد کورونا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جاپان کے شہر اوساکا میں کورونا کی چوتھی لہر کے نتیجے میں گھروں میں کورونا مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

ادھر ملائیشیا میں 7 جون تک لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ فلپائن میں بھارتی وائرس کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان سے آنے والے افراد میں بھارتی وائرس پایا گیا۔

امریکا میں جمعرات سے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین بارہ سے پندرہ برس کے بچوں کو لگائی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں دو ماہ بعد کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جاپان کے شہر اوساکا میں کورونا کی چوتھی لہر کے دوران گھروں میں کورونا مریضوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔ اور مارچ سے اب تک 18 افراد کی گھروں پر اموات ہوئیں۔

ملائیشیا میں کیسز بڑھنے پر ملک بھر میں 7 جون تک لاک ڈاؤن ہے۔ فلپائن میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔