اسرائیل مقبوضہ یروشلم پر ظلم کررہا ہے، برطانیہ میں فلسطینی سفیر

May 11, 2021

برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زملط نے کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ یروشلم میں ظلم کر رہا ہے، اس نے 9 بچوں سمیت کئی فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جس کی مذمت کرنی چاہیے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی میزبان نے ان سے مسلسل سوال کیا کہ کیا وہ حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کریں گے۔


اس پر فلسطینی سفیر نے کہا کہ اپنے وقار کے لیے ردعمل ظاہر کیا جائے تو اس کی مذمت کے بجائے اصل جارح کی مذمت کرنی چاہیے۔