ہما قریشی کووڈ19مریضوں کیلئے 100 بستر کا اسپتال بنوائیں گی

May 12, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے وقت عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں اور وہ دہلی میں 100بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوانے جا رہی ہیں۔ اس مشکل وقت میں بولی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری کےدیگر فنکاروں کی طرح ہما قریشی بھی عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ ہما این جی او کے ساتھ مل کر دہلی میں 100 بیڈ کی کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی۔ ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائزیشن ’سیو دی چلڈرین‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔ اس عارضی اسپتال میں 100 بیڈ اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔ اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے کووڈ-19 مریضوں کے لیے میڈیکل کٹ بھی دیئے جائیں گی، اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھیراپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحتیاب ہو سکے۔ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے چندہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں ہما نے کہا کہ ’آپ سب کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔ اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔ میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے، ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔ گزشتہ کچھ ہفتوں میں، ہم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر خاص پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم شہر میں 100بیڈ کی ایک کووڈ میڈیکل فیسیلِٹی بنانے کا پلان کر رہے ہیں۔ اس ایمرجنسی میڈیکل فیسیلٹی میں تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس، دوائیں اور اس کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا جو مریض گھر پر ہیں، انھیں ہم ایک کووڈ کیئر کٹ کے ساتھ ٹیلیکنسلٹیشن اور کافی کچھ دیں گے۔ میں اور میرا خاندان ڈونیٹ کر چکا ہے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹا نہیں ہوتا ہے۔