پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے سے اسٹائلش واپسی

May 12, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے سے ہنسی خوشی اور الگ اسٹائل کے ساتھ روانہ ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے قومی ٹیم کے ہمراہ جہاز میں جیت کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔ جس میں تمام کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

یونس خان نے اپنے پیغام میں جنوبی افریقا اور زمبابوے سے لگاتار سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اپنی واپسی کا جشن اسٹائل سے منارہے ہیں۔اس کامیابی میں شریک تمام لوگوں کو مبارکباد۔

یونس خان کی جانب سے شیئر کی گئی قومی ٹیم کی اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔