ویانا : ویکسین یافتہ افراد کوپابندیوں سے آزادی ملنی چاہیئے

May 12, 2021

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا میں مقامی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے سروے میں اکثریت کا کہنا تھا کہ ویکسین یافتہ افراد کو وسیع حقوق ملنے چاہئیں اور انہیں ان کی آزادیاں واپس دی جائیں۔آسٹریا کے تقریبا دو تہائی حصے اس کے حق میں ہیں۔ جبکہ19فیصد ویکسی نیشن کے فوائد کو واضح طور پر مسترد کرتے ہیں۔ سروے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ ویکیسن لگے افراد کو ریسٹوران میں یا پروگراموں میں شرکت کرنے کی رسائی ہونی چاہیئے اور قریبی رشتے داروں یا دوست وغیرہ کا انفیکشن ہونے پر ویکسین لگے افراد کو قرنطین نہیں ہونا چاہیے اور انہیں گرین پاس کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت اور دفتروں میں ہر ہفتہ کرائے جانیوالے ٹیسٹ سے استثنیٰ ملنا چاہئیے۔انوکھی ریسرچ نے 500 آسٹریائی باشندوں سے ویکسین کے بارے میں پوچھا کہ وہ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ سروے کے مطابق 19 فیصد ویکسین لگانے والے افراد کے فوائد سے بالکل خوش نہیں ہیںاور 13 فیصد ویکسین لگوانا نہیں چاہتے ۔ اس کے علاوہ تمام افراد نے ویکسین کو کورونا وائرس سے نجات کے حق میں ہیں۔