انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے سائوتھمپٹن کو شکست دیدی

May 12, 2021

لندن( نیوزڈیسک)انگلش پریمیئر لیگ میں لیور پول نے سائوتھمپٹن، چیلسی نے مانچسٹر سٹی، کرسٹل پیلس نےشفیلڈ یونائیٹڈ اور لیڈز یونائیٹڈ نے ٹوٹنہام کو شکست دے دی۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ گزشتہ روز اینفیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں لیور پول اور سائوتھمپٹن کو 0-2 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سیڈیو مینے اور تھیاگو نے ایک ایک گول کیا۔ اتحاد اسٹیڈیم مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے ٹورنامنٹ کی ٹاپ ٹیم مانچیسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا۔ مارکوس الونسو نے چیلسی کی جانب سے کھیل کے آخری لمحات میں دوسرا اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔ اس فتح کے بعد چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ برامل لین، شفیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس نے شفیلڈ یونائیٹڈ کو2-0سے شکست دی۔ کرسٹل پیلس کی جانب سے کرسٹین بینٹیک اور ایبریچی ایزے نے ایک، ایک گول کیا۔ ایلنڈ روڈ لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ نے ٹونٹہام کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرایا۔ اسٹورٹ ڈلاس، پیٹرک بامفورڈ اور روڈریگو نے لیڈز یونائیٹڈ کی جانب سے ایک، ایک گول کیا۔