ریاست مدینہ محمد مصطفیؐ کی مکمل اتباع سے ہی ممکن ہے،جمعیت علمائے پاکستان

May 12, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر چئیرمین مجاھد ملت ٹرسٹ میاں غلام شبیر قادری نے جامع مسجد گلزار مدینہ ٹاونشپ میں جشن نزول قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ انگریز کی تقلید سے نہیں محمد مصطفی کی مکمل اتباع سے ہی ممکن ہے. قرآن مسلمانوں کوہروقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کا حکم دیتا ہے،مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے امت مسلمہ متحد ھو کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے اورجن اسلامی ملکوں نےاسرائیل کو تسلیم کیا ہے۔اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اسرائیل کی حالیہ دھشتگردی پر یورپی یونین اور امریکہ کی خاموشی مسلمانوں کے خلاف روایتی تعصب کا نتیجہ ہے، مسلم ممالک آنکھیں کھولیں اور اپنے فیصلے خود کریں اور متحد ھو کر دنیا بھر میں اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد کریں انہوں نے کہا دنیا کے نقشے پر اسرائیل ایک ناجائز ریاست ھے اسکے وجود سے دنیا کے امن کو ھمیشہ خطرہ رہےگا۔