وزیر اعظم کے کامیاب دورہ سعودی عرب کیلئے اپوزیشن کے سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں،مسرت جمشید چیمہ

May 12, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چئیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سٹیٹس کو کی حامل قوتو ں کے خلاف نبرد آزما ہیں او رانشا اللہ انہیں قانون کی طاقت سے شکنجے میں لائیں گے ، وزیر اعظم کے کامیاب دورہ سعودی عرب کیلئے اپوزیشن سے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،سابق حکمرانوں کی چھتری کے نیچے پرورش پانے والے مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔