بیت المقدس کی آزادی مسلم امہ کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے،میاں ذکراللہ مجاہد

May 12, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی مسلم امہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ کشمیر اورفلسطین پر جبری قبضہ اور مسلمانوں کا قتل عام انسانیت کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ مقبوضہ بیت المقدس اور کشمیر کی آزادی کیلئے عالم اسلام کے حکمرانوں کو متحد ہو کر قلیدی کردار ادا کرناچاہیے۔ جماعت اسلامی القدس کے معصوم نمازیوں پر ظلم یہودی اسرائیلی فوج کے حملوں کے خلاف آج پریس کلب کے سامنے دوپہر ایک بجے ا حتجاجی مظاہرہ کرے گی جس کی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی پولیس کی حالیہ کارروائیوں کا سخت نوٹس لیں اور قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی مجرمانہ خاموشی توڑیں۔