فلسطینی فکر،تجربے اورخوداعتمادی کی منزل تک پہنچ چکے ہیں ،جواد نقوی

May 12, 2021

لاہور ( وقائع نگار خصوصی)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ آج لاکھوں فلسطینی فکر، تجربے اور خود اعتمادی کی اس منزل پر پہنچ چکے ہیں کہ اس عظیم جہاد کے لئے انھوں نے کمر ہمت باندھ لی ہے، انھیں نصرت خداوندی اور حتمی فتح کا یقین رکھنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں مسلمان ممالک کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کا مرکز مسئلہ فلسطین کو ہونا چاہئے۔