منشیات و دیگر مقدمات کے متعدد ملزمان عدالتی حکم پر جیل منتقل

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات اور شراب برآمد ہونے کے مختلف مقدما ت میں ملوث 6 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج 8 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم یامین ،تھانہ مخدوم ر شید میں درج 2 بوتلیں شراب برآمد ہونے پر ملزم کامران، تھانہ کینٹ میں 52 لیٹرشراب برآمد ہونے پر ملزم محمد نواز، تھانہ گلگشت میں درج 210 گرا م چرس برآمد ہونے پر ملزم کمیل، تھانہ مظفرآباد میں درج 105 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم غلام یسین اورتھانہ ممتازآباد میں درج شراب پی کرغل غپاڑہ کرنے پر ملزم جمیل کو جیل بھجوانے کاحکم دیاہے۔ بغیراطلاع جائیداد کرایہ پر دینے والے 2ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج فرید احمد اور تھانہ کینٹ میں درج ملزم کبیرخان کے خلاف بغیراطلاع اپنی رہائش کرایہ پر دینے پر گرفتارکرکے عدالت پیش کیاتھا۔غیر قانونی گیس ری فلنگ پر ایک ملزم کی30 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکرکے رہاکرنے کا حکم دیا ہے۔ تھانہ شاہ شمس میں درج ملزم قائم دین کوبغیر این او سی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت پیش کیا تھا۔ جواء کھیلنے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔