شہر کی آبادی کے پیش نظر ویکسین سینٹرز میں اضافے کا مطالبہ

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی فورم ملتان کے جنرل سیکرٹری چوہدری منصور احمد ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری میاں وقاص فرید قریشی، رابطہ سیکرٹری احمد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ ملتان کی آبادی کے پیش نظر ویکسین سنٹرز میں اضافہ بے حد ضروری ہے، عید کے موقع پر عوام الناس کو چاہیے کہ وہ اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں اوررش میں جانے سے گریز کریں ماسک اور سینیٹائزکا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پوری انسانیت کو اپنی بقاء کا چیلنج درپیش ہے ایسے حالات میں ہمیں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔