حکومت قیدیوں کیلئے ہرممکن سہولت کیلئے کوشاں ہے،اخترملک

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات محسن رفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا وزیر توانائی نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب جیل میں قید افراد کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کررہی ہے جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ پینے کا صاف پانی میسر ہو جیلوں کو گرین اور سرسبزبنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جارہے ہیں اس سلسلے میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ڈسٹرکٹ جیل میں سرسبزپنجاب مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا اور قیدیوں کیلیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اختتام پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے قیدیوں میں عید کے حوالےسے تحائف تقسیم کئے گئے۔