بھارت میں ایک شخص سے یورینیم کی برآمدگی پر چین کا سخت موقف

May 12, 2021

بھارت میں ایک شخص سے یورینیم کی برآمدگی پر چین نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی دہشت گردی عالمی برادری کو درپیش سیکورٹی چیلنج ہے، جوہری مواد کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ضوابط مضبوط بنانا تمام حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھارت میں ایک شخص کے قبضے سے 7 کلو گرام یورینیم برآمد کی گئی تھی۔