سیہون، اسپتال کے کورونا وارڈ پر ہاؤس فل کا بورڈ آویزاں

May 12, 2021


سندھ کے شہر سیہون کے سید عبد اللّٰہ شاہ میڈیکل اسپتال کا کورونا وارڈ مریضوں سے بھر گیا، اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ 32 بستروں پر مشتمل کوویڈ وارڈ میں مزید مریضوں کےلئے گنجائش نہیں ہے، اسپتال میں ہاؤس فل کا بورڈ لگا دیا گیا۔

سید عبداللّٰہ شاہ میڈیکل اسپتال سیہون کے ایم ایس ڈاکٹر معین الدین کا کہنا ہےکہ اسپتال پر بہت دباؤ ہے تاہم مزید مریضوں کو رکھنے کی گنجائش نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ خیرپور ناتھن شاہ ، جوہی ، میہڑ اور دادو کے اسپتالوں کو اپنی استعداد بڑھانی چاہیے۔

ڈاکٹر معین کےمطابق سیہون میں ہر 100میں سے 80 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، صورتحال بہت تشویشناک ہے ، دادو کے اسپتال میں تو آکسیجن کی سہولت بھی نہیں ہےتاہم محکمہ صحت دادو کےفوکل پرسن کا کہنا ہے کہ دادو میں ایسی صورتحال نہیں ہے جیسی بیان کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت دادو کےفوکل پرسن نے بتایا کہ دادو میں آئسولیشن وارڈ موجود ہے۔