اٹلی: کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کا آغاز

May 12, 2021

کورونا کیسز میں کمی کے باعث اٹلی نے کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں مسلسل نرمی کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

پیر سے اٹلی کے مزید تین خطوں سے کورونا وائرس کی پابندیاں کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی اٹلی کے کمیبلریا، بیسی لیکاٹا اور پگلیا اورنج سے پیلے زون میں آجائیں گے۔

گزشتہ سال اٹلی میں حالات انتہائی خراب تھے، جب کورونا کیسز اور اس سے اموات کی تعداد میںاضافہ ہوا تھا۔