سعودی پرواز میں 7 ماہ کا بچہ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق

May 12, 2021

ریاض سےجدہ آنےوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز میں 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

سعودی میڈیا رپوٹس کے مطابق فلائٹ میں موجود ڈاکٹر نے بچے کو طبی امداد فراہم کرنےکی کوشش کی لیکن بچہ جانبرنہ ہوسکا۔

سعودی میڈیا کے مطابق بچے کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی، بچے کی لاش کنگ فہد اسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔