نیوزی لینڈ کے بی جے واٹلنگ کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

May 12, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین بی جے واٹلنگ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

بے جے واٹلنگ کا جون میں بھارت کیخلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آخری میچ ہوگا۔

35 سالہ بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کی اب تک 73 ٹیسٹ میں نمائندگی کرچکے ہیں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 28 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔

حال ہی میں دوسری بار باپ بننے والے بی جے واٹلنگ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا بہترین وقت ہے۔

بی جے واٹلنگ نیوزی لینڈ کرکٹ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور بنانے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں ناصرف یہ بلکہ وکٹوں کے پیچھے سے نیوزی لینڈ کو سب سے زیادہ وکٹیں دلوانے کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔