بشریٰ انصاری کی والدہ کو سنبل شاہد کے انتقال کی خبر نہیں؟

May 12, 2021

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن آسما عباس نے کہا ہے کہ اُن کے والدہ کو سنبل شاہد کے انتقال کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔

اسما عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیمار والدہ کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں والدہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے اُنہیں بوسہ دے رہی ہیں۔



اُنہوں نے لکھا کہ ’خُدا! میری والدہ کی پریشانی اور تکلیف دور کرے۔‘

اسما عباس نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری والدہ کی صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے شدید علیل ہیں، یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے اپنی بہن سنبل شاہد کے انتقال کی افسوسناک خبر سے والدہ کو آگاہ نہیں کیا ہے۔

بشریٰ انصاری اکثر اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں والدہ کی صحتیابی کے لیے دُعا بھی کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں وہ اداکارہ بشری انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری اور اسما عباس نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کیلئے کئی بار دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

خیال رہے کہ سنبل شاہد نے جیو کے مقبول ڈراموں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں کام کیا تھا، اس کے علاوہ سنبل شاہد نے جیو کی ڈرامہ سیریل تاکے کی آئیگی بارات میں تاکے کی ماں کا مقبول کردار نبھایا تھا۔